مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ عمران خان کو اب بھی سہولت فراہم کر رہی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔ صحفیوں سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا عمران خان ٹیریان وائٹ، ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق جواب نہیں دے رہے۔ جبکہ 2018 اور ان کے دور حکومت میں اور میرے والد نواز شریف کرپشن کیسز کی 200 سے زائد سماعتوں میں عدالت پیش ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہونے کے دعووں کے باوجود حکومت ان کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی۔ اس بات کے ثبوت دستیاب ہونے کے باوجود کہ عمران خان کے ہاتھ کرپشن سے داغدار ہیں، انھوں نے اس پر پاکستان کی عدلیہ پر جانبداری کا الزام لگا دیا -مریم کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے اور بار بار انہیں اگلی تاریخیں دے دی جاتی ہیں، عدلیہ عمران خان کو اب بھی سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
مریم نواز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہیں برتا جاتا، عمران خان کے ساتھ مختلف سلوک کی وجہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک رہنما کا جج کا داماد ہونا ہے۔ان کا اشارہ فیصل آباد سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے افضل ساہی کی طرف تھا جو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی کے داماد ہیں –