مریم نواز جب سے وزیراعلیٰ بنی ہیں عجب طرح کے تجربات میں مصروف ہیں ،جس کی وجہ سے وہ مسلسل تنقید کی زد میں ہیں اور اب انھوں نے ایسا نیا کام کردیا کہ ان کے خلاف وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے ایک وکیل نے مقدمے کی درخواست عدالت میں دائر کردی -پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکردی گئی ،درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی،قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،پولیس کو مریم نواز کیخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے -ہوسکتا ہے کہ ان کے دوران اقتدار تو ان پر کوئی مقدمہ قائم نہ ہوپائے مگر حکومت ختم ہونے کے بعد یہ معاملہ ان کے لیے بڑا مسئلہ پیدا کرسکتا ہے -اب یہ عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاست دان حکومت میں آکر پولیس یا سیکیوریٹی کی یونیفارم پہن کر کسی سرکاری تقریب یا نجی محفل میں شرکت کرسکتا ہے یا نہیں –