امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ‘رون ڈی سانٹس’ نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی ہے-ڈی سانٹس نے 14 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کم عمر بچے زیادہ پریشر برداشت نہیں کرسکتے اور سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسے کام کرجاتے ہین جن سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ، ڈیپریشن کی وجہ سے خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بھی بین کرے گا ، والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔
یادرہے کہ فلوریڈا صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو والدین کی منظوری لئے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس مؤقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔مگر اب اس پر زیادہ شدت کے ساتھ عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر عوامی دباؤ کے سبب اس پر عمل درآمد آسان کام نہیں ہوگا کیونکہ دنیا مین اظہار رائے پر پابندی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا –