لندن (انٹرنیوز) برطانیہ میں مسجد سے گھر آتے کمسن پاکستانی نژاد بچے کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے سکاٹ لینڈ میں گلاسگو کا کوئنز پارک کے قریب 13سالہ پاکستانی نژاد کمسن مسجد سے گھر واپس جارہا تھا کہ حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے اسے لہو لہان کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمسن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔متاثرہ فیملی کے مطابق کمسن بچے کی کمر پر گہرے زخموں کے باعث اس کا پھیپھڑا بھی متاثر ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پارک کے قریب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
برطانیہ میں شر پسندوں کا مسجد سے گھر آتے پاکستانی بچے پر حملہ
You Might Also Like
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -