ڈسکہ کے تھانہ صدر کے علاقے میں نمازیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق ڈسکہ کے علاقے منڈیکی چوک میں واقع مسجد میں نماز فجر کی ادائیگی جاری تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم افراد آئے اور آتشیں اسلحے سے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور ہاشم کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شواہد اکٹھے کر لئے گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس فائرنگ کی وجہ مزہبی جنونیت تھی یا یہ شیطانی فعل ذاتی رنجش کی وجہ ے کیا گیا -مگر جس بدبخت نے نماز کی حالت میں کسی بھی مسلمان کو شہید کیا خواہ اس کا تعلق کسی بھی فرقے سے ہو اس ملعون کی بخشش نہیں ہوسکتی کیونکہ خانہ خدا لوگوں کے لیے امان کی جگہ ہے یہاں کسی صورت بھی کسی کا خون بہانے کی شریعت اجازت نہیں دیتی –