بلوچستان کی سرزمین میں چھپے خزانے شرپسندوں کی آنکھ میں کھٹکتے رہتے ہیں اس لیے ان کی کوشش ہے کہ یہاں اتنی بدامنی قائم رکھی جائے کہ حکومت یہاں معدنیات ،تیل اور دیگر قیمتی اشیاء کی کھدائی اور تلاش کا کام نہ کرسکیں -اب کیونکہ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے سیکیوریٹی ادارے ہیں اس لیے وہ ان کو ٹارگٹ کرتے ہیں -مگر فوج اور پولیس کی جانب سے انہیں جواب بھی دیا جاتا ہے اور انہیں تلاش بھی کیا جات ہے -آج بھی بلوچستان میں ایسی ہی ایک کاروائی کی گئی -بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں ،5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے علاقے سمبازا میں کارروائی کی اور دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا ۔اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا زوب میں میجر سید علی رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر اظہار افسوس
دہشت گردوں کا صفایا کرنے والے بہادر جوانوں پر قوم کو فخر ہے 'آصف علی زرداری
آصف علی زرداری کا میجر علی رضا شاہ شہید اور حوالدار نثار احمد شہید کے خاندانوں سے ہمدردی اور…
— PPP (@MediaCellPPP) October 9, 2023
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر سید عادل رضا شاہ اور حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ، میجر سید علی رضا شاہ کا تعلق سرگودھا اور حوالدار نثار احمد کا تعلق وہاڑی سے ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادر جوانوں کی مقروٖض ہیں اور وطن کے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ ہمارے جوان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے پر عزم ہیں ، ہم پاکستان کو ان شرپسندوں سے صاف کرکے دم لیں گے -۔