معروف کامیڈین تابش ہاشمی نے ٹی وی شو ’ہنسنا منع ہے‘ کو خیرباد کہہ دیا۔اپنی برجستہ ڈائلاگ ڈیلیوری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے میزبان کے اس شو کو پاکستان کے ہر شخص نے دیکھا اور سراہا ہے –
https://twitter.com/usamazahidPAK/status/1689628373255888896
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اپنے اس ٹی وی شو میں 26سالہ کامیڈین نے صباءقمر، عدنان صدیقی، ہانیہ عامر، نیئر اعجاز اور درجنوں دیگر سینئر اداکاروں کے انٹرویوز کیے۔ اور بڑے بڑے سلیبریٹیز کو کئی بار لاجواب بھی کیا -اور انتہائی اہم اہمیت کے حامل سوالات بھی اٹھائے -بہت سے اداکاوں کے چھپے راز بھی اگلوائے -اب اس پروگرام کی ذمہ داری احمد علی بٹ کے کاندھوں پر ڈال دی گئی ہے – انھوں نے بھی تویٹ کیا کہ تابش کی جگہ کام کرنا آسان نہیں ہے کوئی تمہاری جگہ نہیں لے سکتا – –
ہنسنا منع ہے کی میزبانی تابش ہاشمی سے احمد بٹ کے حوالے
معروف کامیڈین تابش ہاشمی کی جگہ اداکار و کامیڈین احمد علی بٹ کو شو 'ہنسنا منع ہے' میں شامل کیا گیا ہے۔@Tab_Hash_Me#TabishHashmi #AhmedAliButt #comedian #HasnaManaHai #Cypherleaked pic.twitter.com/ESPqNSXLys
— UrduKhabar (@UrduKhabar5) August 10, 2023
تابش ہاشمی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شو کے نئے میزبان احمد علی بٹ کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا ہے کہ ”شو اچھے ہاتھوں میں گیا ہے۔احمد علی بٹ کے لیے نیک تمنائیں۔“ مطابق ہنسنا منع ہے پاکستانیوں میں کتنا مقبول ہوا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اس شو کو 1ارب سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ ان کے بے ہودہ ڈائیلاگ کی وجہ سے عدالت میں ان پر کیس کردیا گیا تھا جسکی وجہ سے جیو کو مجبورا انہیں چینل سے آف ائیر کرنا پڑا –