اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض جو کل اپنی مصروفیات کے سبب وزیراعظم کو وقت نہیں دے پائے تھے آج شہباز شریف سے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔اس پر ان کو شوشم میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم کے نام کے لیے مشاورت سے اہم کام آج کو دن اور کون سا ہوسکتا تھا مگر وہ راجہ ہیں اور راجہ کی تو اپنی مرضی اور اپنے فیصلے ہی ہوتے ہیں کہ کب کس کے چاہے ملے یا نہ ملے –
وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات شروع#ARYNews pic.twitter.com/2fTep7H3Gu
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 10, 2023
نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات ہو گئی، ملاقات میں نگران وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کی جانب سے 3نام اپوزیشن لیڈر کے سامنے رکھے جائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی اپنے 3نام وزیراعظم کو پیش کریں گے، کل چھ ناموں میں سے کسی ایک نام کا نگران وزیراعظم کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔
راجہ ریاض وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال ’’راجہ صاحب کتنے نام لے کر آئے ہیں‘‘ جس پر اپوزیشن لیڈر نے جواب دیا کہ 3نام لایا ہوں۔تاہم ان کے ذہن مین کون سے تین نام ہیں یہ انھوں نے ابھی میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں کیے –