پاکستان فوج کے سربراہ نے ملک دشمن کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں بننا ختم کردیں -ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج موجودہ اور آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جہلم میں ٹلہ فیلڈ رینج کا دورہ کیا ، ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔https://t.co/eQqOB91HOo pic.twitter.com/pyJdLixkIP
— Concept TV News (@ConceptTVNews) August 9, 2023
آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ ۔یاد رہے کہ چند ماہ سے پاکستان پر ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے حملے کرنے شروع کردیے ہیں جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکیوریٹی اداروں کے اہل کاروں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے –