یلی فونک یو اے ای میں ہونے والی بارشون اور اس کے نتیجے مین ہونے والی تباہی اور ہلاکتون پر دنیا مین خوف پیدا ہوگیا ہے -اور ان وائرل ہونے والی ویڈیوز نے سب کو لرزا کررکھ دیا -اور دیگر ممالک اس موسمیاتی تبدیلی سے نبٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر مجبور ہوگئے ہیں -اسی حوالے سے شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کا یو اے ای کے صدر سے تزکرہ کیا – وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔