وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ خواہش ہے ایک عہدہ رکھوں، وزیراعظم شہباز شریف کی خواہش پر 2عہدے رکھے ہیں،ایک عہدہ رکھنے کا موقع آیا تو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھوں گا وزیرداخلہ کا عہدہ چھوڑ دوں گا ۔ جب سے محسن نقوی وزیرداخلہ اور سینیٹر بنے ہیں، سوشل میڈیا پر حکومت اور ان کے درمیان اختلافات کی خبریں عروج پر ہیں یہاں تک کہا جارہا ہے کہ اس وقت شہباز شریف سے زیادہ محسن نقوی کی بات سنی جارہی ہے ان اس پر محسن نقوی نے بھی بات کی
اپنے ایک بیان میں انہوں نےکہا ہے کہ میرے وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں۔ حیران ہوتا ہوں سوشل میڈیا پر میرے اور وزیراعظم سے متعلق عجیب باتیں کی گئی ہیں، وزیراعظم سے میرا تعلق اہم ہے وزارت کی کوئی اہمیت نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میری صھافیون سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے، مارگلہ کا ٹریک جو تھا اس میں حادثات ہورہے تھے تو اس کی پیٹرولنگ شروع کر دی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضرورہ کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم بہت محنتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم کردیں گے مگر اس کو بہتر ضرور کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی۔