آج سے 5 روز قبل عمران خان کو پولیس زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل لے گئی تھی اور وہ ابھی تک اسی جیل میں پابندسلاسل ہیں -انھوں نے جیل سے اپنے ملاقاتیوں میں بشریٰ بی بی کا نام بھی لکھوایا تھا جنہیں آج عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی اور وہ اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے اٹک پہنچ گئیں- بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس نے سخت رویہ اختیار کئے رکھا اور کپتان کا کیس لڑنے والوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی ، ملکی حلالات کے پیش نظر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا جس پر صحافیوں کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار بھی کیا گیا ۔
اٹک جیل کے ناکے پر پولیس نے بشری بی بی کو روک لیا#ARYNews pic.twitter.com/ZaSVJcFDpa
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 10, 2023
بشری بی بی کی آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی، بشری بی بی صاحبہ نے بتایا ہے کہ خان صاحب بلکل خیریت سے ہیں لیکن C کلاس میں ہی خان صاحب کو رکھا ہوا ہے. وکیل عمران خان @NaeemPanjuthaa @aliijazbuttar#عمران_خان_کو_رہا_کرو pic.twitter.com/L03hJ6QYI8
— Sajid Hussain Kathia (@SajidHu24251994) August 10, 2023
آج بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ اٹک جیل پہنچیں۔ وکیل نعیم حیدر نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اسلام اباد ہائیکورٹ نے ملاقات کی اجازت دی ہے، وکلا نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے اور قانونی معاملات میں مشاورت کرنی ہے۔پولیس نے وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے سے روک دیا، صرف بشریٰ بی بی کو ملاقات کی اجازت دی، اس دوران پولیس نے سخت گیر رویہ اختیار کئے رکھا۔ میڈیا کو کسی بھی قسم کی کوریج کرنے سے روک دیا۔