قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، دونوں کے درمیان ملاقات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا، تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا .ملاقات کے بعد راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے کیلئے 3نام دیے جبکہ وزیراعظم نے بھی نام پیش کیے،ان کی اور وزیراعظم کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ جاری رہی۔راجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ 6نام سامنے آچکے ہیں ,انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ آپ میرے ناموں پر غور کرلیں میں آپ کے ناموں پر کرلوں گا۔
آج وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت کا آغاز کردیا ، وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کی، رپورٹر بول فہد چوہدری کی رپورٹ–#BOLNews #CareTakerPM@IqbalMudasser pic.twitter.com/1jwefaVre0
— BOL Network (@BOLNETWORK) August 10, 2023
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی.ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قائد حزبِ اختلاف راجہ ریاض کے مابین نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل، یعنی 11 اگست کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔نگران وزیراعظم کا مسئلہ وقت گزرنے کے ساتھ شدت اختیار کرتا جارہا ہے -اگرچہ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی نشست میں معاملات حل ہوجائیں گے مگر حالات بتارہے ہیں کہ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا -کیونکہ 13 رکنی اتحادی حکومت کبھی ایک نام پر متفق نہیں ہوگی ہر پارٹی چاہے گی کہ نگران وزراعظم اس کی جماعت کی مرضی کا ہو –