پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ماڈل کو متنازع پیغامات بھیجنے پر اہلیہ فریال مخدوم سے معافی مانگ لی، تاہم فریال مخدوم نے ماڈل کی جانب سے نفرت انگیز مہم اور ہراساں کئے جانے پر ماڈل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فریال مخدوم نے طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے سُمیرا کی لیگل ٹیم کی جانب سے گزشتہ 7 دنوں سے نفرت آمیز مہم کا نشانہ بنایا اور میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی https://t.co/36VufOB2nZ
— GooglyNews (@news_googly) July 17, 2023
انہوں نے لکھا کہ اپنی نجی ازدواجی زندگی کو عام کے سامنے نہ لانے پر مجھے سُمیرا اور اس کی لیگل ٹیم کی جانب سے مجھ پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ میں عامر خان کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہوں اور میری کوئی عزت نہیں ہے۔
انہوں نے سُمیرا اور اس کی لیگل ٹیم کی جانب سے عائد ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری مرضی ہے کہ میں اپنی شادی یا اپنے شوہر سے کیسے ڈیل کرتی ہوں، یہ صورتحال میرے لئے ناقابل برداشت ہے، میں سُمیرا سے بات چیت کرنے پر آمادہ ہوں لیکن میں اپنی نجی زندگی کو عوامی سطح پر لانے کے لئے کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ سُمیرا یہ جانتے ہوئے بھی عامر کے ساتھ تعلق میں تھی کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور پھر بھی مجھ پر الزامات عائد کئے جا رہے ہیں کہ میں نے سُمیرا کا ذہنی سکون برباد کیا ہے، میں نے سُمیرا سے التجا کی کہ یہ سب عوامی سطح پر نہ لایا جائے، یہ میرے خاندان کے لئے باعث شرمندگی ہے لیکن اس نے اور اس کی ٹیم نے کسی بات کا خیال نہیں رکھا۔
غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر غور کررہا ہوں:باکسر عامر خان نے اہلیہ سے معافی مانگ لیhttps://t.co/ZcuI4C5Ed6 pic.twitter.com/uUDM1lTMgJ
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) July 16, 2023
انہوں نے کہا کہ عامر اور سُمیرا دونوں باشعور بالغ افراد ہیں، انہوں نے پیغامات کا تبادلہ کرنے سے پہلے مجھ سے پوچھا نہیں تھا اس لئے مجھے اس معاملے سے دور رکھا جائے۔
انہوں نے یہ عامر کے ساتھ جڑے رہنے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے عامر کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ ان کے تمام افیئرز کے بارے میں جاننے کے باوجود اب تک اس کے ساتھ شادی کیوں قائم رکھی ہے؟، تو میرے 3 بچے ہیں ، میری تمام تر توجہ اور ترجیح وہ ہی ہیں اور انہیں اپنے والد اور والدہ دونوں کی ضرورت ہے۔