۔
>ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔</p>
<p style=”text-align: right;”>تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے درخواست کی کہ خواجہ حارث آج عدالت پیش نہیں ہوسکتے اس لیے پیر تک سماعت ملتوی کردیں -اس پر سیشن کورٹ کے جج ہمایوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آپ کو اتنا بڑا ریلیف دیا ہے ،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمیں سننے کیلئے آپ کے پاس بھیجا ہے براہ کرم ہماری بات سن لیں ، انھوں نے مذید کہا کہ ،چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کا حق لیا جارہاہے ،12 جولائی تک وقت ہے ، جلدی میں فیصلہ کیا تو نا انصافی ہو گی ۔</p>
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار، 12 جولائی سے ٹرائل کا آغاز ہو گا
تفصیلات کے لیے بی بی سی اردو لائیو پیج: https://t.co/K2IHsVCRqx pic.twitter.com/dcoXosaQEg
— BBC News اردو (@BBCUrdu) July 8, 2023
<p style=”text-align: right;”>اس پر جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں ان سے اس طرح کا رویہ توقع نہیں کیا جا سکتا آج انہیں ہر صورت عدالت پیش ہونا چاہیے تھا ،توشہ خانہ کیس پر ہر پاکستانی کی نظر ہے ۔توشہ خانہ کیس جب سے آیا ہے میری عدالت میں دیگر کیسز رک گئے ہیں ِ،آج کے علاوہ آپ کو کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی ،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ خواجہ حارث لاہور میں مصروف ہیں ، وہ آج اسلام آباد نہیں آسکتے سوموار تک کا وقت دے دیں وہ سوموار کو عدالت پیش ہوجائیں گے ۔ان کے دلائل سننے کے بعد فاضل جج نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا جو کہ کچھ ہی دیر کے بعد سنا دیا گیا ، عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیدیا ہے۔</p>