پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی شاہد کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قومی کرکٹر نے شرکت کی۔ اقصیٰ شاہد کی شادی ناصر نصیر سے ہوئی -تاہم ابھی تک ناصر نصیر کے بارے میں میڈیا کو یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کیا کام کرتےہیں یا ان کا تعلق کس خاندان سے ہے –
اقصیٰ اور نصیر کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری کی ہیں۔https://t.co/oJvPF5JfJe pic.twitter.com/DQM6JJ01Lt
— DawnNews (@Dawn_News) July 8, 2023
قومی کرکٹرز نے کراچی میں سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی شادی تقریب میں شرکت کی۔مقامی ہال میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔تقریب میں سابق کپتان معین خان اور وقار یونس جبکہ سابق کرکٹر ارشد خان اور محمد اکرم بھی موجود تھے۔ شادی کی تقریب میں پاکستان کے مائی ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی شرکت کی اور وہ سارا وقت اپنے کھلاڑی دوستوں اور دیگر آنے والے مہمانوں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف رہے –