کل شہباز شریف لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں گئے تو وہاں انہیں بتایا گیا کہ یہاں ایک پروفیسر ایسے ہیں جو اپنی تعلیم کے دوران تندور پر روٹیاں لگاتے رہے اور پھر بی اے کے امتحان میں کمال کارکردگی کی بدولت 5 گولڈ میڈل جیت گئے -جس پر شہباز شریف نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی –
محسن تندور پر روٹیاں لگاتے تھے اور آج انگریزی کے پروفیسر ہیں۔ اس وقت شہباز شریف صاحب کی طرف سے دیے گئے مواقع اور اس نوجوان کی ہمت کی بدولت آج اس کی زندگی بدل گئی ہے۔ قومیں ایسے بنتیں ہیں https://t.co/naCvvaFuVl
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 7, 2023
ایک وقت وہ تھا جب محسن نامی یہ نوجوان پڑھائی کا خرچ پورا کرنے کے لیے تندور پر روٹیاں لگا یتا اور رات کو پڑھائی کرتا ، اور اتنی پڑھائی کی کہ جب بی اے کا امتحان دیا تو 800 میں سے 688 نمبر لے کر ریکارڈ بنایا اور پنجاب یونیورسٹی نے 5 گولڈ میڈلز دیئے۔ محسن کو اس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا تھا ۔
تعلیم جاری رکھی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش کیا، آج لاہور کے ایم اے او کالج میں لیکچرار ہیں۔ گزشتہ روز لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے لیکچرار محسن کو بلا کر کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے مزید آگے بڑھیں، آپ کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔