کارگل کے محاذ پر سال 1999 میں وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
معرکہ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کا 24 واں یوم شہادت! دشمن پر دھاک بٹھانے والے بہادر سپوت کو قوم کا خراج عقیدت
#ARYNews pic.twitter.com/RT32ifwU3W
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 7, 2023
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، ڈیوٹی پر پختہ ارادہ اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ہمت ہماری مسلح افواج کی بہترین مثال ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے بہادر ہیروز نے مادر وطن کے دفاع کیلئے لازوال قربانیاں پیش کیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے pic.twitter.com/BVUu05GpYI
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) July 6, 2023
ہم ان ہیروز کو یاد رکھیں گے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں، شہدا کی قربانیاں ہم سب اور آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔کارگل کی جنگ میں کیپٹن کرنل شیر خان اور لالک جان کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا تھا اس طرح قیام پاکستان سے ابتک یہ اعزاز حاصل کرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی -اس سے پہلے یہ اعزاز ہمارے 8 دلیر اور جری شہدا کو 1948 ،1965 اور 1971 کی جنگ میں دیا گیا تھا -نشان حیدر صرف ان شہدا کو دیا جاتا ہے جو وطن کی خاطر بےخوفی سے لڑتے ہوئے اپنی جان دینے سے قبل دشمن کا ناقابل یقین اور ناقابل تلافی نقصان کرڈالیں -اور جب جام شہادت نوش کریں تو اپنے تو اپنے دشمن بھی ان کی لڑائی پر رشک کریں –