چوہدری شجاعت کی کوششوں کے باوجود پرویز الہی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں -چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کو مشورہ دیا تھا کہ تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں واپس آجائیں مگر پرویز الہی نے چوہدری شجاعت کی اس آفر اور مشورے کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا -جس کے بعد عدالت سے ضمانت ملنے کے باجود ان کو دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا اور آج اس کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا – عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پرویز الہیٰ کو جیل بھیج دیا گیا #SUNONEWSHD pic.twitter.com/EHVulAxIct
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) June 26, 2023
آج ضلع کچہری لاہور میں پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ پرویز الٰہی سے تفتیش درکار ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔پرویز الٰہی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیاگیا، تفتیشی افسر نے کہاکہ ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں گرفتار کیا،پراسیکیوشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں، شواہد موجود ہیں کہ محمد زمان نے پرویز الہی کے لیے منی لانڈرنگ کی، پرویز الہی اس وقت وہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور پبلک آفس ہولڈر تھے۔
چودھری پرویز الہی کی مشکلات میں مزید اضافہ! pic.twitter.com/gVerrVEfTQ
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) June 26, 2023
منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیاگیا، عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یاد رہے کہ پہلے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا،ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کیا۔پرویز الہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ چوہدری صاحب کے خلاف 7ویں بار ہوا ہے کہ انہیں ایک کیس میں ضمانت ملتی ہے تو نیا کیس بنا کر گرفتار کرلیا جاتا ہے –