پاکستان میں اس وقت موسم کی صورتحال یہ ہے کہ کہیں گرمی کی شدت سے لوگوں کی اموات رپورٹ ہورہی ہیں تو کہیں موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے -محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے اور مقبوضہ کشمیر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔شدید بارشوں کے سبب پاکستان کے 3 بڑے دریا ؤں میں پانی کی بڑی
دریائے سندھ،جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/kGJMhRm5AH
— GNN (@gnnhdofficial) June 26, 2023
پری مون سون بارشوں کی صورت میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے، تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، شیری رحمان pic.twitter.com/N2g2CJ3vS0
— VicePresidentPPPP (@VicePresPPPP) June 26, 2023
مقدار آنے سے دریا بھر گئے -وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رواں ہفتے شدید بارشوں کی وجہ سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اتوار کو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ٹویٹ کیا کہ آج سے 30 جون تک ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کاا مکان، اسلام آباد ، پنجاب میں سیلاب آنے کا خطرہ: پی ڈی ایم اےhttps://t.co/WJ4BWdUtls pic.twitter.com/AzVhmfzfpR
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) June 24, 2023
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث گلیشئیرز پگھلنے کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔https://t.co/9re9Qi0PRd#DawnNews #Pakistan
— DawnNews (@Dawn_News) June 22, 2023