پشاور (انٹرنیوز) خیبرپختونخوا میں مسلسل بارشوں سے 15اضلاع میں 30اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے مسلسل بارشوں کے باعث صوبے کے 15اضلاع میں 30اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔محکمہ صحت کے ضلعی افسران اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے سے قبل پیشگی اجازت لازمی قرار دیدی گئی ہے، دیگر محکموں کے بھی بعض اہلکاروں کو ڈیوٹی سٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری بیان کے مطابق صوبے کے جنوبی و شمالی اضلاع کیساتھ وسطی اضلاع میں بھی شدید موسمی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، جس سے ضلعی صحت دفاتر اور ہسپتال انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنا ڈیوٹی اسٹیشن چھوڑنے سے قبل ڈی جی ہیلتھ سے پیشگی منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق دیر اپر اور لوئر، سوات، چترال اپر اور لوئر، کوہستان اپر اور لوئر، کولء پالس، مہمند، خیبر ، باجوڑ، پشاور، چارسدہ، ٹانک اور ڈی آئی کے اضلاع میں صحت کی ایمرجنسی خدمات بروقت فراہم کرنے کیلئے ان اضلاع کے ڈی ایچ اوز اور ایم ایس اپنے ڈیوٹی سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔
خیبر پختونخوا کے 15اضلاع میں بارشوں سے تبا ہی ؛ایمرجنسی نافز
You Might Also Like
TAGGED:
شدید بارشیں, طبی امرجنسی, قدرتی آفات, کے پی کے, نافز
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -