مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل جو اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا نے پر بہت خفا ہیں اب کھل کر نون لیگ کے خلاف بیان دینے لگے ہیں اور آج تو انھوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کے فوری الیکشن کی نہ صرف حمایت کی بلکہ انتخابات کو ملکی مسائل کا حل بھی قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خراب معاشی صورت حال کے سبب فوج کی بھی بُری حالت ہو چکی ہے، اس لیے ملک میں 3 شفاف الیکشن کروائیں۔
لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے: مفتاح اسماعیل #Miftahismail #PMLN https://t.co/wiZ4e2QssE pic.twitter.com/Nyg79ub8AS
— Dunya News (@DunyaNews) April 15, 2023
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کراچی میں تقریب سے خطاب@MiftahIsmail pic.twitter.com/sf4YnuILdh
— HUM News (@humnewspakistan) April 14, 2023
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق (ن) لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کی اتنی اہلیت نہیں جہاں اسے بٹھا دیا گیا ہے، یہ صورت حال حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہے۔ ملک کو ایک ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری ریاستوں میں احتساب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے، بیلٹ باکس ہی چوری ہو جائے تو احتساب ممکن ہی نہیں، سیاسی نظام کی نچلی سطح کو مضبوط بنائیں گے تو استحکام آئے گا۔ نئے صوبے بنا دیئے جائیں تو ملک کے آدھے مسائل ویسے ہی حل ہو جائیں گے۔ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس بیان کے بعد ان کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوگا جو پیپلز پارٹی نے اپنے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے ساتھ کیا تھا –