تحریک انصاف کے چند رہنما ایسے ہین جو 9 مئی کے واقعات سے اب تک قید میں ہیں ان میں یاسمین راشد ،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ساتھ ساتھ اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ بھی شامل ہیں -اب ان اسیر رہنماؤں نے جیل سے عمران خان کے نام ایک اہم خط لکھا ہے جس میں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے اپیل کی ہے کہ نا مساعد حالات میں پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس پارٹی میں شامل کیا جائے۔
تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنماؤں اعجاز احمد چودھری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا کہ 9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے۔انہوں نے لکھا کہ جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات، دباؤ تکالیف اور دھمکیاں اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی۔ ایک سال گزارنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بانی چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شاملِ ہونا چاہتے ہیں وہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لئے بھیجے جائیں۔اگر عمران خان ان کی اس بار اور رائے کو مان کر اپنی پارٹی کے بھگوڑے لیڈران کے لیے عام معافی کا اعلان کردیتے ہیں تو وہ سب اسی طرح واپس آتے نظر آئیں گے جیسے 48 گھنٹوں مین پارٹی سے بھاگ گئے تھگے یقینا اس سے پارٹی اور مضبوط ہوگی کیونکی ان میں بہت سے ایسے بھی ہوں گے جو پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے الیکشن ہار گئے تھے –
عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کا پارٹی چھوڑنے والوں کے متعلق خان کو خط ؟
Leave a comment
Leave a comment