وزیراعظم آزاد کشمیر کی عدالت سے نااہلی کے بعد آزاد کشمیر میں بھی سیاسی محاذ گرم ہے .پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں اپنا وزیراعظم لانے کے لیے اپنا زور لگا رہی ہیں مگر پی ٹی آئی کو ابھی بھی واضح برتری حاصل ہے -عمران خان نے ابھی تک یہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ کسے اپنا امیدوار نامزد کریں گے –
آزاد کشمیر میں نئے وزیر اعظم کیلیے” سیاسی دنگل ” شروع ہو چکا ہے -آزاد کشمیر میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی نا اہلی کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیر اعظم کے ناموں کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے، پی ٹی آئی قانون ساز اسمبلی میں اب بھی اکثریتی پارٹی ہے،آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جان سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بعد تخت مظفر آباد پر نیا حکمران کون ہو گا اس پر بحث جاری ہے، قانون ساز اسمبلی میں حکمران جماعت پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب نہ ہوسکا
پی ٹی آئی نےچوہدری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کردیا،ذرائع
🔗https://t.co/zlRYzoohxq#AajNews #AzadKashmir #PMAJK pic.twitter.com/cAUdSCFSkX
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) April 14, 2023
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایک بار پھر نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی ہے، سردار تنویر الیاس کی عدالتی فیصلے کے بعد اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد ایوان میں ارکان اسمبلی کی تعداد 52رہ گئی ہے، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے 27ووٹ درکار ہوں گے۔ موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف 31ارکان کے ساتھ اب بھی قانون ساز اسمبلی میں اکثریتی پارٹی ہے،دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں میں پیپلزپارٹی کی 12اور مسلم لیگ(ن )کی 7نشستیں ہیں جبکہ مسلم کانفرنس کے پاس 1 سیٹ ہے، نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کا فیصلہ چیئرمین عمران خان جبکہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کا فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت سے ہو گا۔ اس لیے بظاہر یہی لگتا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی کی حکومت برقرار رہے گی –