قائمہ کمیٹی خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈز دینے کے معاملے پر فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا، قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آپ سن لیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں ہیں۔رکن کمیٹی برجیس طاہر اور خزانہ کمیٹی نے فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا۔
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے الیکشن کے لیئے اضافی رقم دینے سے انکار کرتے ہوئے اضافی فنڈز فراہمی کے بل کو مسترد کر دیا۔ pic.twitter.com/TxQi5b73Cv
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) April 13, 2023
قائمہ کمیٹی خزانہ نے منی بل اتفاق رائے سے مسترد کر دیا۔ سپریم کورٹ کو اب پارلیمنٹ کی بالادستی ماننا پڑے گی۔۔ pic.twitter.com/XZFXzPppFT
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 13, 2023
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،عائشہ غوث بخش نے کہاکہ ہماری اگلے سال کی ساری فنانسنگ قرض کی بنیاد پر ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپریم کورٹ میں 21 ارب کی فنڈنگ پر جواب دیناہے،الیکشن کیلئے بجٹ میں صرف5 ارب روپے جاری ہوئے۔یہ اس بات کا اعلان تھا کہ ہم سپریم کورٹ کا یہ حکم تو کسی طور نہیں مانیں گے –