شیر افضل مروت ہر وہ بات عوام کے سامنے بول دیتے ہیں جو ان سے علیحدگی میں کی جاتی ہے یا جان بوجھ کر ان تک پہنچادی جاتی ہے -بعض اوقات یہ بات ان کے مخالفین اور کئی بار ان کی اپنی جماعت کے لیے پریشانی کا سبب بن جاتی ہے -جسکی بعد میں پارٹی میڈیا ٹاک کرکے وضاحتیں دیتی ہے مگر عمران خان کو ایسے لوگ پسند ہیں جو شیر کا کلیجہ رکھتے ہیں اور شیر افضل میں دلیری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے یا ان کو اسی مقصد کے لیے پارٹی میں بھیجا گیا ہے یہ تو صرف اللہ جانتا ہے ،تاہم آج ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔ جس کی ایک وجہ بھی انھوں نے دبے دبے لفظوں میں بیان کی مگر اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ عمران خان نے سعودی پرنس کا خاص دیا ہوا تحفہ بھی بیچ ڈالا تھا ظاہر ہے یہ کوئی اچھی حرکت نہیں تھی اس کا رنج تو محمد بن سلمان کو پہنچنا تھا اور اس کی دوسری وجہ عمران خان کی سعودی عرب میں موجود پاکستانی عوام بھی ہوسکتی ہے جو خان کے دور حکومت میں سعودیہ میں رہتے ہوئے کھل کر خان کے گیت گایا کرتی تھی –
غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کے لیے امریکہ کو بلوچستان میں دو اڈے دے دیئے ہیں۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔