پاکستان میں جس طرف حالات جارہے ہیں لگتا یہی ہے کہ مہنگائی کا ایک اور نہ تھمنے والا طوفان عوام کو نگلنے کے لیے تیار بیٹھا ہے ،جس کو نواز شریف بھی محسوس کررہے ہیں اسی لیے انھوں نے شہباز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ اس بار حکومت اکیلے مت لینا مگر کسی نے ان کی بات نہیں سنی – وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب حکومت کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والی سینئر قیاد ت جس میں صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،وزیر خوراک بلا ل یاسین، وزیر زراعت سیدعاشق، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر، سیکرٹریز خوراک، زراعت، فنانس، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی میں خریداری قیمت سے کم پر ملوں کو گندم فراہم کرتی تھی،غریب اور امیر کی سبسڈی ایک جیسی تھی۔ 630 ارب روپے کا گردشی قرضہ حکومت پر چڑھ گیا،اگر اصلاحات نہ کی جاتیں تو 1.1 ٹریلین تک قرضہ پہنچنے کا خدشہ تھا۔ روزانہ 25 کروڑ صرف قرض کے سود کی مد میں ادا کیا جا رہا تھا،حکومت نے گندم پر جنرل سبسڈی ختم کر دی ہے جو عوام اور کسان دونوں کے لیے ایک اور بہت بری خبر ہے ۔اجلاس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ قائد محمد نوازشریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں۔
قائد محمد نوازشریف نے بجلی کے ستائے کسانوں کو ریلیف کے حوالے سے تجویز دی کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔ کسانوں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہئے۔ کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہئے۔ آڑھتی اور ملز والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔مگر اس بار آئی ایم ایف اپنی کڑی شرائط منوا کر حکومت اور عوام دونوں کے لیے سخت عزاب پیدا کرنے والا ہے جس کا خدشہ موجودہ حکومت کے اہم اہلکار نے میڈیا پر ظاہر کردیا ہے –
آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس اور کتنی مہنگی ہوگی؟؛نواز شریف
Leave a comment
Leave a comment