پاکستان کی تاریخ میں شائید پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کسی عام انسان کے زخمی ہو کر شکایت کرنے پر کسی محکمے کو اتنا بڑا جرمانہ کیا گیا ہو – کراچی میں شہری زخمی ہونے پر کے الیکٹرک کو بھاری جرمانہ کر دیا گیا، عدالت نے الیکٹرک کمپنی کو ایک ماہ میں جرمانہ متاثرہ شخص کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔
https://twitter.com/HiTSTVNetwork/status/1646408882514960384
کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کو ڈیڑھ کروڑ کا جرمانہ کر دیا گیا۔ عدالت نے 8 سال بعد کے الیکٹرک کو قصور وار قرار دے دیا ۔
#چلو_چلو_شاہراہ_فیصل_چلو pic.twitter.com/YWn2FxPAeT
— Mir Shahid Hussain (@mirshahid0345) March 27, 2021
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پی ایم ٹی گرنے سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس میں عدالت نے کے الیکٹرک پر جرمانہ عائد کر دیا۔ سیشن کورٹ نے کراچی کیلئے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کے الیکٹرک کو 92 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ ہرجانے کی رقم متاثرہ شہری کو 30 روز کے اندر اندرادا کی جائے۔ اس سے پہلے بھی کے الیکڑک کو حادثات کے سبب عدالت کیجناب سے کئی کروڑ جرمانہ ہوچکا ہے -لیکن اس پر عمل درآمد ہوا یا نہیں اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا –