آج پاکستان تحریک انصاف کے لیے سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری اس وقت آئی جب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی فوری انتخابات کروانے کی اپیل منظور کرتے ہوئے ملک میں 90 دنوں میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کردیا اس پر اب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے اہم اعلان
عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان pic.twitter.com/FTVENPzV9F
— Khan Badshah_PTI (@Khanbadshah22) March 1, 2023
کردیا.سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ ہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،آئین کا تحفظ سپریم کورٹ کا فرض تھا اور معززججز نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سے نبھایاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے،ان کاکہناتھا کہ اب کیونکہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ ہوگیا ہے اس لیے اب احتجاج کی ضرورت نہیں ہے اسی لیے آج سے ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کرکے ، کی پی کے اور پنجاب میں انتخابی مہم کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے امیدواروں کو کہا کہ الیکشن کی بھرپور تیاری شروع کردیں –