بیرسٹر اعتزاز احسن جب بھی میڈیا پر کوئی بات کرتے ہیں تو وہ قانون کے عین مطابق ہوتی ہے انھوں نے پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ الیکشن کی ڈیٹ نہ دینا حکومت کے لیے شرمندگی کا سبب بنے گا اور سپریم کورٹ ہر صورت یہ فیصلہ معطل کردے گی اور آج ایسا ہی ہوا -اب اس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں نگران حکومت کا کیا مستقبل ہوگا اس کے بارے میں ان کی رائے تھی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا ،90روزمیں الیکشن ہونا ہی تھے ،90دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،نگران حکومت غیر قانونی ہوجائے گی اور یہ ہیرو سے زیرو یا بہروپیے بن جائیں گے۔
90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،اعتزاز احسنhttps://t.co/2lxBu5ADjL pic.twitter.com/fPyKVTj7Y7
— Daily Ummat (@Dailyummat) March 1, 2023
سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے لیکن افسوس اکثریت سے نہیں آیا
اعتزاز احسن #روئیں_چیخیں_پیٹیں pic.twitter.com/NZZjdY5HxW
— Şilēຖt (@rf__sb) March 1, 2023
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ اکثریت کا فیصلہ درست اور خوش آئند ہے ، الیکشن کمیشن اس معاملے میں بنیادی فیکٹر ہے،الیکشن کمیشن نے مشاورت بھی کرنا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کرنا پڑے گا ،اعتزاز احسن نے کہاکہ 90روزمیں الیکشن ہونا ہی تھے ،90دن میں الیکشن نہیں ہوئے تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی،نگران حکومت غیر قانونی ہوجائے گی اور بہروپیے بن جائیں گے،سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہائیکورٹ کے پاس کوئی بات رہ نہیں گئی۔