�دو صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ڈیٹ دینے کی تاریخ کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں 2 روز ایک طویل سماعت ہوئی -12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی سماعت کے بعدسپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔جو کل صبح 11 بجے سنایا جائے گا –
از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کی۔ ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ انھوں نے تمام فریقین کے وکلاء کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ کیس کا فیصلہ محفوط کرنے کے بعد تمام ججز اپنے چیمبر میں چلے گئے ۔ اب سے کچھ دیر بعد عدالت کی جانب سے کیس کا مختصر فیصلہ سنائے جانے کی توقع ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین ہفتے سے ہائیکورٹ میں صرف نوٹس ہی چل رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی تنازعے میں نہیں پڑنا چاہیے، مخصوص حالات میں عدالت از خود نوٹس لیتی ہے۔سب متفق ہیں کہ آرٹیکل 224 کے تحت یہ واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے ہیں، عدالت تلاش میں ہے کہ انتخابات کی تاریخ کہاں سے آنی ہے اور مستقبل میں تاریخ کا فیصلہ کون کرے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت ملک کو آئنی بحران سے نکالنے کے لیے کیا فیصلہ دیتی ہے -اور اب ملک میں الیکشن کب ہوتے ہیں ؟