آج فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی اور 9 مئی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی توا اس پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آگیا -پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے مطالبہ دہرایا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد ایسا نہیں تھا کہ امریکا سے تعلق خراب کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ان کا گلہ تھا کہ کپتان سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں پہلے انتظار پنجھوتہ کو روکا گیا اور آج شیر افضل مروت کو اندر جانے نہیں دیا گیا، خان کی سپریم کورٹ کے حکم پر تسلی ہے، انہیں یقین ہے کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دی جائیں گی اور ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم انورالحق کاکڑ کے بیان پر بھی بات کی ہے، پہلے کمشنر راولپنڈی اور اب سابق نگران وزیراعظم نے فارم 47 کا اعتراف کیا ہے، ہم عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی درخواستوں پر سماعت ہو، باقی درخواستوں پر بھی بینچ بنائے تاکہ فیصلہ ہوسکے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو امریکی سفیر سے ملاقات کا بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے امریکی سفیر سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم 9 مئی کو پُرامن احتجاج کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟ آئی ایس پی آر کی جانب سے تحقیقات کے مطالبے کے بعد اب یہ عدلیہ کا فرض بن گیا ہے کہ 9 مئی کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے اور جو بھی اس میں ملوث ہو اسے قرار واقعئی سزا دے –
پی ٹی آئی کا 9 مئی کی تحقیقات کے لیے پھر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
Leave a comment
Leave a comment