سپریم کورٹ کے 3 رکنی وفد نے سنی اتحاد کونل کی درکواست منظور کرتے ہوئے مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا مگر پھر یہ سوال پیدا ہوگیا تھا کہ کیا اس پر عمل درآمد ہوگا اب اس پر الیکشن کمیشن کا موقف سامنے آگیا -الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پرسپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد 3 جون تک نون لیگ اور ان کے اتحادی مخصوص نشستوں سے محروم ہی رہیں گے –
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جو ڈائریکشن دے گی ایکشن لیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات اضافی نشستوں کے کیس کے بعد ہی ممکن ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نےسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کیخلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔