عمران خان کی زمان پارک رہائش میں لوگوں کا ہر وقت ہجوم رہتا ہے اور وہاں پر موجود لوگوں نے اپنے خیمے اور بینرز لگا رکھے ہیں آج جب عمران خان پیشی کے لیے اسلام آباد گئے تو حکومت نے اس موقع کو غنیمت جان کر ان کے گھر کے باہر موجود ٹینٹ کرسیاں اور دیگر اشیاء اٹھانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود لوگوں کے ساتھ ان کا جھگڑا ہوگیا
عمران خان کے گھر زمان پارک کے باہر سے تمام سیکورٹی بیرئیرز حکومت نے اتار لئے ہے۔ عمران خان پر قاتلانہ حملہ پہلے ہوچکا اب ان ہتھکنڈوں سے کھلے عام سیکورٹی lapse کروا رہے ہے۔ pic.twitter.com/28nLbhsJ0A
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 28, 2023
لاہور زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور کارکنوں کے درمیان جھڑپ لاہور زمان پارک ضلعی انتظامیہ بینرز وغیرہ اتارنے کےلیے زمان پارک پہنچی تو کارکن مشتعل ہوگئے لاہور زمان پارک تحر یک انصاف کے کارکن اور پولیس آمنے سامنے آگئے pic.twitter.com/4zmQjXi6Na
— Asad Kharal (@AsadKharal) February 28, 2023
تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور سے اسلام آباد عدالتوں میں پیشی کیلئے پہنچ چکے ہیں ، پیچھے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے سڑک سے بینرز اتارنے کیلئے کارروائی کی تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ٹیم پر ڈنڈوں کی برسات کی گئی، گاڑیوں پر ڈنڈے بر سائے گئے ، جس پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا ، ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کی جانب سے زمان پارک کے باہر لگے کیمپ اکھاڑ دیئے گئے ہیں اور کرسیاں کارپوریشن کے ٹرک میں ڈال دی گئی ہیںجبکہ بینرز اور پینا فلیکس بھی اتار دیئے گئے ہیں ۔کارکنان کا کہنا تھا کہ کہ ہم کسی کو بھی زمان پارک میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کوئی ان کی چیزیں اٹھانے کی کوشش کرے گا تو ان کے ساتھ مزاحمت ہوگی –