گزشتہ روز کو وقفہ سوالات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب اپوزیشن کے منحرف رکن اسمبلی غوث بخش مہر کے اس سوال پر کہ ایک سال کے دوران وزراء کےغیر ملکی دوروں پر کتنے اخراجات آئے ہیں تو حکومت کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران 25 وفاقی وزراء نے 6کروڑ 52 لاکھ روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ کیے جن میں سب سے زیادہ 1 کروڑ روپے سے زائد وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے خرچ کیے۔
وفاقی وزرا کے 2022 میں ہونے والے غیرملکی دوروں پر 6 کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔https://t.co/CzFhVuaMAF#DawnNews #FederalMinisters
— DawnNews (@Dawn_News) February 27, 2023
حکومت کے فراہم کردہ سوال کے جواب میں تحریری طور پر ایوان کو بتایا گیا کہ جنوری 2022 سے دسمبر 2022 تک کابینہ ڈویژن کے ریکارڈ کے مطابق 25 وزیر اور وزرائے مملکت نے غیر ملکی دورے کیے، ان میں سب سے زیادہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے دورے پر اخراجات آئے جس پر1 کروڑ 4لاکھ20ہزار روپے خرچ ہوئے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین پر 37لاکھ ، شیری رحمان پر 49لاکھ، وزیر مواصلات اسعد محمود پر 18 لاکھ، نوید قمر پر 59 لاکھ، زبیدہ جلال پر 9 لاکھ، محمد اسرار ترین پر 26 لاکھ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف پر 31 لاکھ، وزیر پیٹرولیم خرم دستگیر پر 26 لاکھ، وزیر مملکت مصدق ملک پر 35 لاکھ، اور اسحاق ڈارپر 24 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔