مریم نواز نے کچھ روز قبل سرگودھا میں سپریم کورٹ کے 2 حاضر سروس ججز پر انتہائی گھناؤنے الزام لگائے انھوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو بھی آڑے ہاتھوں لیا تھا -جس پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف اداروں کے خلاف گفتگو پر قانون کی گرفت میں لینے کی بات کی گئی اب اس پر ان کے خلاف ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے –
آج مریم نواز نے تصویریں دکھا کر نام لے لے کر سپریم کورٹ کے دو حاضر جج صاحبان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی چیف جسٹس آف پاکستان پر بھی بھپتیاں کسی بینچ فکسنگ الزام لگایا سپریم کورٹ اپنے نام وقار کا دفاع کرے ورنہ متعلقہ جج صاحبان بمعہ چیف جسٹس مستعفی ہو جائیں pic.twitter.com/5JBSVmtGpQ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) February 23, 2023
مریم نواز کے خلاف سرگودھا میں تقریر پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازش میں 5 افراد کا ٹولہ شامل تھا، یہی ٹولہ پاکستان کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، ان کا سرغنہ جنرل (ر) فیض حمید تھا جبکہ دیگر افراد کے حوالے سے انہوں نے جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس اعجاز الاحسن، ثاقب نثار اور عظمت سعید کھوسہ کے نام لئے تھے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی اس معاملے پر ایکشن لینے کا عندیہ دیا تھا- مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے وکیل کو دلائل کیلئے کل تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔