ترکی کے ہوکناک زلزلے میں 25 ہزار سے زائید افراد کے شہید ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں اسی میں اب بعض مشہور شخصیات کے نام بھی سامنے آرہے ہیں -آج ترکی اور کورولس عثمان دیکھنے ولوں کو ایک اور بری خبر سننے کو ملی جب یہ بتایا گیا کہ ترک معروف سیریز “کورولس عثمان “کے اہم اداکار جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ترکی اور شام میں آنے والےہولناک زلزلے میں عمارت گرجانے کے سبب انتقال کرگئے ۔
گزشتہ ہفتے ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں معروف ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے اداکار اپنی اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔
جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زلان ٹگرس بھی ان ہزاروں افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے۔ pic.twitter.com/gjfJnyiuTI
— Economy zoo (@EconomyZoo) February 13, 2023
کمپنی کی جانب سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ کورولس عثمان سیریز میں کردار ادا کرنے والے ادا جاگدس جانکایا اور ان کی اہلیہ زیلان تگرس ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں دب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔https://t.co/NMHyQNmZoM pic.twitter.com/5AcAcvxBwt
— DawnNews (@Dawn_News) February 13, 2023
پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کی جانب سے انسٹاگرام پر جاگدس اور ان کی موسیقار اہلیہ زلان کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔پروڈکشن کمپنی کی جانب سے دونوں کی تصویر شیئر کی گئی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا کہ” اداکار جاگدس جانکایا اہلیہ سمیت ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ساتھ ہی ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی ۔