ائی ایم ایف کی عائید کردہ شرائط کی بھاری قیمت غریب عوام ادا کرے گی -حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں -آئی ایم ایف کے تمام سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز بھی دی جس کے بعد حکومت نے غربت کی چکی میں پستی عوام کے لیے مزید ٹیکس لگانے کا پروگرام بنا لیا ہے -اس لیے اب وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ
حکومت نے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیاhttps://t.co/Cui6dHZV1c@MIshaqDar50 @StateBank_Pak #IMF pic.twitter.com/dLuMTWT0Ya
— UrduPoint اردوپوائنٹ (@DailyUrduPoint) February 13, 2023
وفاقی کابینہ سے ڈویژن کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی۔بجلی اور پٹرول کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتیں بڑھنے کی تلوار پہلے ہی عوام کے سر پر لٹک رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گیس کی قیمتیں بڑھانے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کر رکھا ہے۔