امیر جمیعت اسلامی سرج الحق نے وفاقی حکومت پر تنقید میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا -امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پہلے وزیر اعظم کہتے تھے کہ ایک روٹی کھاﺅ اور ایک پیالی چائے پیو ،اب کہیں گے کہ قمیض کی کیا ضرورت ہے صرف شلوار میں گزارہ کرو۔
راولپنڈی میں مہنگائی مکاﺅ مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ دنیا چاند کے بعد مریخ پر جارہی ہے اور پاکستانی آٹے کی لائن میں لگے ہیں ، انھوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں آٹے کی لائن میں لگا ہوا شخص پولیس کے لاٹھی چارج سے مارا گیا ، گھر میں بیٹھی 6بھوکی بچیوں کو آٹا تو نہ ملا باپ کی لاش مل گئی ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس شخص ( آصف زرداری )کا پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرتے تھے اب ان کے ساتھ مل گئے ہیں -جماعت اسلامی ان لوگوں کی طرح کرسی بچانے یا اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے نہیں بلکہ مزدوروں اور بے روزگاروں کے لیے نکلی ہے۔