قمرجاوید باجوہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے تحریک انصاف نے قمر جاوید باجوہ کے کردار کے بارے میں باتیں کیں اور اب حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے جے یوآئی کے سینئر رہنما حمداللہ نے بھی اپنا منہ کھول دیا انھوں نے عمران خان کی حکومت اور باجوہ کی ڈاکٹرائن کو تنقید کا نشانہ بنایا -حمداللہ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق سربراہ پاک فوج جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کو حکومت میں لانا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی غلطی تھی اور جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا عمران خان کی غلطی تھی، دونوں کی غلطیوں نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
*مونس الہٰی کے بعد پرویزالہٰی کا حیران کن انکشاف!*
جاتے جاتے اللّٰہ نے ہمارا راستہ تبدیل کر دیا اور ہمیں راستہ دکھانے کے لئے اللّٰہ نے جنرل باجوہ کو ہمارے پاس بھیج دیا ہمیں جنرل باجوہ صاحب نے ہی کہا تھا کہ آپ لوگ عمران خان کا ساتھ دیں یہ آپ لوگوں کے لئے بہتر راستہ ہے -!!!' pic.twitter.com/Nv4uKzxzav
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) December 5, 2022
مونس الہی کے سابقآرمی چیف کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ حافظ حمد اللہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے مونس الٰہی کے حالیہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں ہیں،تاہم گزشتہ روز سمیع ابراہیم کے ساتھ انٹرویو میں وزیراعلٰٰ پنجاب نے بھی مونس الہی کے بیان کی تائید کردی اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم خان کے ساتھ گئے اور اب تک کھڑے ہیں یہ مونس کا انتہائی سمجھدار قدم تھا –