طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور مریم اورنگ زیب کی خالہ نجمہ حمید جو مسلم لیگ نون کی ایم این اے بھی رہیں آج انتقال کرگئیں -ان کی عمر 78 برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں – ان کی نماز جنازہ کل 4 دسمبر2022 ء کو بعد از نماز ظہر راولپنڈی میں ان کی رہائش 877، ایف بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی جائے گی -نجمہ حمید 2015 سے 2021 تک سینیٹر رہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کا پارٹی کی سینئر راہنما بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس
افسوس! نجمہ آپا ہم میں نہیں رہیں، ایک ہمدرد ، ہمیشہ ساتھ نبھانے والی مخلص بہن سے محروم ہوگیا ہوں، یہ کمی پوری نہیں ہوسکتی pic.twitter.com/mU7Auji7Lg
— PMLN (@pmln_org) December 3, 2022
مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما بیگم نجمہ حمید راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔
بیگم نجمہ حمید پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رکن تھیں۔
بیگم نجمہ حمید مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئیں۔ pic.twitter.com/qRvyZeNudC
— PMLN (@pmln_org) December 2, 2022
-مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے نجمہ حمید کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نجمہ حمید ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑی رہیں- کلثوم شریف کے ساتھ ان کی دوستی مثالی تھی اور وہ دونوں سگی بہنوں کی طرح رہتی تھیں – محترمہ نجمہ حمید صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعا پیر 5 دسمبر2022 ء کو ظہر کی نماز کے بعد صدیق شادی ہال سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں کی جائے گی۔ نجمہ حمید مسلم لیگ کی شناخت تھیں، انہیں پیدائشی مسلم لیگی کا لقب دیاجاتا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد سے اپنی آخری سانس تک نجمہ حمید مسلم لیگ سے ہی وابستہ رہیں –