استنبول سے تھائی لینڈ جانے والے جہاز میں ایک مسافر اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھا اور اتنی ہنگامہ آرائی کہ کہ ترکش ائیر ویز کو پاکستان میں اجازت لے کرکراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی جو ایک منفرد واقعہ ہے –
ترکش ایئر لائن کے جہاز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے،دوران پرواز طیارے میں ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کا مسافر طیارہ کراچی ائرپورٹ اترا مگر یہ ہنگامی لینڈنگ نہیں تھی۔ پائلٹ نے نشے میں دھت مسافر کے غل غپاڑہ کرنے پر 9 بج کر 40 منٹ پر کراچی لینڈنگ کروائی اور مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد طیارہ اپنی منزل
— Aaptak.tv (@aaptak_tv) December 3, 2022
استنبول سے تھائی لینڈ جانیوالی ترکش ایئر لائن نے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ کیوں کی؟ #BaaghiTV #Pakistan #Islamabadhttps://t.co/5Xr3nhD1bu
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 3, 2022
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکش ایئرلائن کی پرواز استنبول سے تھائی لینڈ جا رہی تھی ،دوران پرواز جہاز میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی،مسافروں کی شکایت پر کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرلیا۔ اور سول ایویایشن پاکستان سے کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی – جس کے بعد طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارا گیا،سکیوریٹی ادارے نے مسافر کو حراست میں لے کر آف لوڈ کردیا،حکام کاکہناتھا کہ مسافر کا طبی معائنہ کیا جا رہاہے ۔ معموم لرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مسافر کے ساتھ کیا ہوا جو وہ اس نے اس طرح کا برتاؤ شروع کیا ؟