پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہم نے اسی مہینے میں اسمبلیاں توڑ دینی ہیں اور الیکشن کی طرف جائیں گے ۔خان نے اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کہا کہ انتخابات کی تیاری پکڑیں – چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کو میرے پیغام سے غلط فہمی ہوئی ، میں نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن شائد غلط پیغام چلا گیا ، میں نے کوئی مذاکرات کی پیشکش نہیں کی ، الیکشن جب بھی ہوتے ہیں جیتنا پی ٹی آئی نے ہی ہے ۔خان نے یہ بیان اس بات کے جواب میں دیا جب سعد رفیق اور رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرکے کہا تھا کہ مزاکرات ہماری مرضی سے ہوں گے نہ کہ خان کی مرضی سے –
میرے کل کے بیان سے حکومت کو غلط فہمی ہو گئی، عمران خان pic.twitter.com/8EeGNKQK7T
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 3, 2022
ان کا کہناتھا کہ ہمیں الیکشن تاخیر کا شکار ہونے سے فائدہ ہے، ہماراگراف اوپر جا رہاہے لیکن ملک کے حالات اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر جلد الیکشن نہ ہوئے تو یہ ملک وہاں پہنچ جائے گا کہ کوئی بھی کچھ نہیں کر سکے گا -عمران خان نے کہا کہ ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں پی ٹی آئی کا گراف بہت اوپر ہے ، ملک کی صورتحال یہ ہے کہ جتنی دیر بیٹھیں گے ، بیرون ملک فنانشل مارکیٹ کا ان پر اعتماد ختم ہوتا جارہاہے ، کوئی بھی نہیں سمجھتا کہ پاکستان اپنا قرض واپس کر سکتاہے ، باہر سے پاکستان میں پیسہ آنے نہیں لگا ، اندر سے بھی نہیں آنے لگا ، کمرشل بینکوں نے قرضے نہیں دینے ، اس ماحول میں ہمارا ملک مزید خطرے میں ہے-انھوں نے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے بیانات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں آپس مین لڑرہے ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کرہے ہیں -کیونکہ دونوں ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں –
بیان بازی اور ہم پر تنقید کے علاوہ ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ، عمران خان #الیکشن_کراؤ_ملک_بچاؤ pic.twitter.com/QIezODRVdm
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) December 3, 2022
عمران خان نے کہا کہ یہ پیغام ان کو بھی ہے جو ان کے ہینڈلرز ہیں ،ان کو پتا ہونا چاہیے کہ نقصان ان کا ہونا جنہوں نے یہاں رہنا ہے ان لوگوں کے اثاثے تو باہر پڑے ہیں ، ہر روز ملک کے حالات بگڑتے جارہے ہیں ، ، امپورٹس بند کر دی ہیں ، ایل سیز نہیں دے رہے ، فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں ۔