دنیا بھر میں ایڈونچر کے شوقین افراد اپنی جانیں ضائع کرنے پر تلے ہوئے ہیں اب میں سے بعض ایسی ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کی جان لے جاتی ہیں جبکہ بہت سے ایسے شوخے اور من چلے ہوتے ہیں جو اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو حیران کرنے کے لیے اس طرح کی شرط لگالیتے ہیں جو ا کی جان کے لیے خطرات پیدا کردیتی ہے ایسا ہی کچھ عارف والا کے ایک شخص نے کیا جو 4 بچوں کا باپ تھا جہاں نواحی گاؤں پچھتر ای بی میں 27سالہ نوجوان شرط توجیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا۔
مرتضیٰ نامی نوجوان نے پچاس ہزار کے عوض دوستوں سے ایک لیٹر ڈیزل پینے کی شرط لگائی تھی اس کے دوستوں نے کہا تھا کہ اگر وہ ایک لیٹر دیزل پی جاتا ہے تو وہ اسے 50 ہزار روپے انعام دیں گے ۔نوجوان نے ایک لیٹر ڈیزل پی کر پیسوں کی شرط جیت لی مگر ڈیزل پینے کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔حالت بگڑنے پر نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں کہ اس طرح کی خطرناک شرط کیوں لگائی گئی ۔ لیکن اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت پر نوجوان کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ مرحوم چار بچوں کا باپ اور ٹرک ڈرائیور تھا۔پولیس ان ساتھیوں کی بھی تلاش میں ہے جنھوں نے مرتضیٰ کے ساتھ یہ خوفناک شرط لگائی تھی –