ملتان میں پی ٹی آئی کے رہنما اور شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی طاہر حمید قریشی ایک ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہوگئے -اطلاعات کے مطابق مقتول شیخ طاہر حمید قریشی اپنے دوست حارث کے ہمراہ گذشتہ رات کار پر سوار تھے، ،واقعہ کے وقت حارث گاڑی چلا رہا تھا، اور مقتول طاہر حمید قریشی فرنٹ پر ان کے ساتھ آگے بیٹھے تھے ۔جیسے ہی وہ مین روڈ سے لنک روڈ پر اترے ،تو دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیااور طاہر حمید کو باہر نکال کر فائرنگ کر کے شیخ طاہر حمید کو قتل کردیا،،فائرنگ کا واقعہ ملتان کے نواحی علاقے اڈا بلی والہ کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار مقتول کا موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے-وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر آئی جی پنجاب نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا عزم طاہر کیا ہے
رہنما تحریک انصاف ملتان شیخ طاہر حمید قریشی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
یاد رہے طاہر قریشی ضمنی الیکشن کے کمپین میں مصروف تھے۔
انا لله وانا اليه راجعون pic.twitter.com/z7TjUg72Cx
— Naya Pakistan (@Naya__Pakistan_) October 14, 2022
پولس نے حارث کو گرفتار کی امگر پھر پوچھ گچھ کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی
پنجاب میں ایک بار پھر ڈاکو راج عروج پر پہنچ گیا ہے -ہر روز ڈکیتی لوٹ مار اور چوریوں کی لرزہ خیز کہانیاں سننے کو مل رہی ہیں -کراچی میں تو صورتحال بد سے بد تر ہوگئی -اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے