ملک دشمنوں کو پاکستان کا امن سکون اور خوشحالی اور ترقی کاڈر سکون سے بیٹھنے نہیں دیتا اور کیونکہ اس میں سی پیک کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر جاسکتا ہے اس لیے وہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے چین سے آئے افراد کو ٹارگٹ کرتے ہیں -آج بھی ان بدبختوں نے ایسا ہی کیا – شانگلہ میں خودکش حملے میں 5چینی انجینئرز سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ کا کہنا ہے کہ بشام کے مقام پر چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا ہے، خودکش حملے میں 5چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک ہوئے ،ڈی آئی جی مالا کنڈ کا مزیدکہناتھا کہ حملے میں چینی انجینئرز ہلاک ہوئے ،خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی ۔ہماری سیکیوریٹ فورز کا فرض ہے کہ ان کی سیکیوریٹی کو اسی طرح فول پروف بنائے جیسے ہمارے سیاسی سربراہوں اور حکومتی افراد کی سیکیوریٹی کو فول پروف بنایا جاتا ہے کیونکہ کسی غیر ملکی کی موت سے ملک کی بدنامی بہت زیادہ ہوتی ہے اور بیرون ملک سے پاکستان میں کاروبار کے خواہشمند بھی اپنا ارادہ بدل دیتے ہیں –