کل عمرا ن خان نے 13 جماعتی اتحاد کو جس طرح عبرت ناک شکست دی اس الیکشن کا سب جماعتون کے سیاسی کیرئیر پر برا اثر پڑا ہے مگر اے این پی ااور ایم کیو ایم کا تو سیاسی مستقل ہی خطرے میں آ گیا ہے اب اس الیکشن کے آفٹر شاکس بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور فصلی بٹیروں نے ان پارٹیوں سے اپنی راہیں جدا کرنی شروع کردی ہیں بتا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی و مرکزی کونسل ورکنگ کمیٹی کے ممبر مستعفی ہو گئے۔
ضمنی الیکشن، اے این پی کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست۔۔۔ این اے 24 چارسدہ میں عمران خان نے اے این پی کے ایمل ولی خان کو شکست دے دی
Results Link: https://t.co/pwY8AIeSqP#ByElection2022 #ImranKhan #NA24Charsadda pic.twitter.com/6Ht4VAUCGN
— Siasat.pk (@siasatpk) October 16, 2022
اطلاعات کے مطابقپارٹی کے سینئر رنما کل کی شکست کے بعد اے این پی کے سیاسی مستقبل سے مایوس ہوگئے ہیں جس کے بعد ان عہدے داروں نے اے این پی سے علیحدگی کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے ان میں ملک طارق اعوان نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، ان کاکہناتھاکہ 2013 سے 2022 الیکشن میں جس امیدوار کو تجویز کیا اسے شکست ہوئی، ان کاکہناتھاکہ میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اترا ، بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کروں اور کسی دوسری سیاسی جماعت میں شرکت کروں کیونکہ موجودہ حالات میں اس پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ۔