نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جن سے موجودہ حکومت کو کافی امیدیں تھیں کہ وہ آئے ہی اپنی جادو کی چھڑی سے مہنگائی کو کنٹرول کرلیں گے اسی اسحاق ڈار نے پاکستانی قوم کو بتا دیا کہ 6 ماہ تک یہ مہنگائی اسی طرح رہے گی ، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع نہیں کریں گے کیونکہ ان کی شرائط کسی بھی ملک اور قوم کے لیے قابل قبول نہیں رہیں- ،وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔ اسحاق ڈار کے حالیہ بیان سے ایسا دکھائی دیتا ہے انہوں نے بھی مہنگائی کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان کی حکومت بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ہے۔
ان شاء اللہ
عوام کو ریلیف دینے کے لئے اسحاق ڈار صاحب آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے امریکہ روانہ بجلی اور پیٹرول پر سبسڈی دینے پر مذاکرات ہونگے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اور اس طرح آئی ایم ایف پیکیچ بھی برقرار رہے
(نفیس خان لودھی)
مسلم لیگ ن
یوکے pic.twitter.com/P6bohQIhCC
— 𝙉𝙖𝙛𝙚𝙚𝙨 𝙆𝙝𝙖𝙣.𝙋𝙈𝙇𝙉. Pukhtoon. (@KahnLodhi) October 12, 2022
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے احتجاجی مارچ کرنے والوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کے لیے ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، اب کا کہنا تھا کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہے اور اس عمران خان کو سیاست کی پڑی ہے۔، پچھلے 4 سال کے پیدا کردہ مسائل 6 ماہ میں حل نہیں ہوں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ سالانہ میٹنگ کے لیے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیں گے،وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔مگر انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ جن 2 پارٹیوں نے 2008 سے ابتک پاکستان پر ھکومت کی تھی ان کی وجہ سے ملکی قرضے کتنے بڑھے اور مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا