تھانہ نواں کوٹ کے علاقے سے سکول ٹیچر اور جنرل ہسپتال سے طالبہ کے اغواکا کا ڈراپ سین ہو گیا ہ ، طالبہ دماغ کی بیماری کا شکار اور ایدھی سنٹر سے ملی ہے جب کہ سکول ٹیچر نے اغوا ہونے کا ڈرامہ رچایا اور گوجرانوالہ کے لڑکے سے نکاح کر لیا اس کے بعد لڑکی کے فون سے کال کرکے 5 لاکھ تاوان طلب کیا گیا اور فون سوئچ آف کردیاگیا مگر پولیس نے اس فون کی لوکیشن تلاش کرلی – اور یوں پنجاب پولیس نے انہیں گوجرانوالہ میں ہی ڈھونڈ نکالا اور جوڑے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا-
جنرل ہسپتال لاہور سے لڑکی لاپتہ، لڑکی کو اسپتال لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیچ سامنے آگئی #GNN #breakingNews #newsUpdates pic.twitter.com/m1htDiIk1b
— GNN (@gnnhdofficial) October 11, 2022
گزشتہ دنوں لاہور میں ایک خبر تیزی سے پھیلی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور کے ہسپتال میں داخل ہونے والی لڑکی لاپتہ یا اغواء ہوگئی میڈیا میں بھی یہ خبر پھیلی تو پولیس حرکت میں آئی سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے لڑکی کے بھاگنے کا علم ہوا اور یوں لاہور کے جنرل ہسپتال سے 22 سالہ طالبہ عائشہ کے اچانک غائب ہونے اور نواں کوٹ سے سکول ٹیچر کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ہے
لاہور میں 28 سالہ سکول ٹیچر کے اغوا کا ڈراپ سین #PNNNews #BreakingNews pic.twitter.com/NceSMIzeh8
— PNN News (@pnnnewspk) October 11, 2022
، پولیس کے مطابق عائشہ دماغ کی بیماری کی ادویات کھاتی ہے اسے بھی کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود گھر والوں کے رویے سے تنگ آکر ایدھی سنٹر پہنچ گئی تھی سی سی ٹی وی فوٹج میں ریسکیو اہلکار عائشہ نامی لڑکی کو لیکر ہسپاتل آئی ۔
لاہور، جنرل ہسپتال سے لاپتا طالبہ کے معاملہ کا ڈراپ سینhttps://t.co/W8sb6dUrSA pic.twitter.com/3LdZUThwD2
— Daily Ummat (@Dailyummat) October 11, 2022
سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی عائشہ کو سٹریچر پر لیٹے ریسکیو اہلکاروں کو اسے ہسپتال لاتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم 2گھنٹے بعد طالبہ ہسپتال سے باہر چلی گئی ڈاکٹرز کے مطابق عائشہ ہوش میں تھیجو ایدھی سنٹر سے بازیاب ہوئی جہاں اس لڑکی کو اس کے بھائی کے حوالے کردیا گیا