مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور عمران خان میں لفظی جنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا بلکہ اب عمران خان نے بھی مریم کو براہ راست مخاطب کرکے جوابات دینا شروع کردیے ہیں اسی  لیے اب ٹویٹر کے ساتھ ساتھ جلسوں میں بھی لفظی لڑائی میہں تیزی اگئی ہے تاہم عمران کان کے حمائتی عمران کے لیے ایک بار پھر ٹویٹر کے محاذ پر آگئے اور مریم کو خوب لتاڑا

عمران کے الزامات پر مریم نواز کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ عمران خان کا مؤقف یہ ہے کہ عدالتیں میرے جرائم کو قانونی قرار نہیں دیں گی تو میں ان کے منہ پرکالک ملوں گا اور اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کی چوری بے نقاب کرے گا تو میں اس کی عزت اور  وقار پرحملہ کروں گا۔ فوج نیوٹرل رہے تو اس پرکیچڑ اچھالوں گا اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بناؤں گا ۔